اگر کرکٹ کی بات کریں تو ، پاکستانی سر زمین پر بڑے بڑے لیجنڈری کھلاڑی پیدا ہوئے ہیں ، عمران خان بہترین آل راؤنڈر کا ریکارڈ کر گئے ، آئی سی سی کے بہترین کپتان قرار پائے ،

شاہد آفریدی جب کرکٹ میں آئے تو انہوں نے آتے ہی تیز ترین سنچری کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ، شعیب اختر کا سب تیز ترین گیند کا ورلڈ ریکارڈ ابھی بھی قائم ہے ، محمد یوسف نے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ جو ابھی بھی قائم ہے۔ اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی بھی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں ، جو نئے ورلڈ ریکارڈ بنا رہے ہیں۔۔
اس میچ میں ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر قاسم اکرم نے انڈر نائیٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ، قاسم اکرم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 80 گیندوں پر 135 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی ، اس کے علاوہ قاسم اکرم نے دھماکے دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہو 10 اوور میں 37 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا ، آئی سی سی نے قاسم اکرم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ، قاسم اکرم انڈر نائیٹین ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے بلے بازی بن گئے ہیں ، جنہوں نے میچ میں ایک سنچری بھی سکور کی اور اس کے ساتھ پانچ کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ انہوں نے انڈر نائیٹین ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔۔