Categories
Uncategorized

بابراعظم کی ٹی ٹونٹی میں بادشاہت ختم ہونے کے قریب, ایک اور کھلاڑی نے بابر کو ٹکڑ دے دی

اسٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان دنیا کے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی تازہ ترین درجہ بندی میں رضوان اب بابر سے صرف 7 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں بابر اعظم 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور محمد رضوان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 796 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ہندوستان کے کے ایل راہول نے تازہ ترین درجہ بندی میں فائدہ اٹھایا ہے اور وہ اب دنیا کے نمبر 4 بلے باز ہیں۔ سابق عالمی نمبر ون، داؤد ملان مزید نیچے کھسک گئے ہیں اور اب 728 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہیں۔ رینکنگ میں کوئی اور بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس فہرست میں 10ویں نمبر پر ہیں۔ تازہ ترین ریکنگ میں بابراعظم اور محمد رضوان کی ریکنگ میں بہتری آئی ہے.  بابر پہلے نمبر پہ اور رضوان دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔