Categories
Uncategorized

آئی سی سی نے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین پر بجلیاں گرا دیں

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو لاہور میں آئی سی سی کے منظور شدہ ٹیسٹنگ سینٹر میں گزشتہ ہفتے باؤلنگ ٹیسٹ کیے گئے ، اور ان کا ایکشن غیر قانونی پائے جانے کے بعد ، محمد حسنین کے اوپر بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حسنین کے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے بعد ان سے متعلق بیان جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کو آج کرکٹ آسٹریلیا سے محمد حسنین کے اسسمنٹ ٹیسٹ کے بارے میں باضابطہ اور تفصیلی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی اچھی لمبائی کی ترسیل، پوری لمبائی کی ترسیل، سست باؤنسر اور باؤنسر کے 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کر گئی ہے ، اس لئے محمد حسنین کا ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس رپورٹ پر اپنے باؤلنگ ماہرین سے بات کی ہے اور بورڈ ذرائع کے مطابق اس بات کا مکمل یقین ہے کہ ، محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اب ایک باؤلنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا، جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا, تاکہ وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کو درست کر سکے اور دوبارہ تشخیص کے لیے تیار ہو جائے۔ فلحال محمد حسنین کے اوپر انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔