Categories
Uncategorized

شاہد آفریدی آخری پی ایس ایل سیزن میں شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھے

کل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئیٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا ، کوئیٹہ گلیڈی ایٹر نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کوئیٹہ گلیڈی ایٹر کے ہوش اڑادئیے ،

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کولن منرو ، پول اسٹرنگ اور اعظم خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، کولن منرو نے 72 رنز ، اعظم خان نے 65 رنز اور پول اسٹرنگ نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ اور اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ کا سب سے بڑا ٹارگٹ سیٹ کر دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئیٹہ گلیڈی ایٹر کو 230 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

شاہد آفریدی اس سیزن کا پہلا میچ کھیل رہے تھے ، اور پہلے ہی میچ میں اعظم خان نے شاہد خان آفریدی کے ہوش اڑادئیے ، شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کا شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ میں چار اوور میں سب سے زیاد رنز دینے والے باؤلر بن گئے ہیں ، انہوں نے اپنے چار اوورز میں 17 رنز کی ایوریج سے 67 رنز دئیے ، جو پاکستان سپر لیگ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ شرمناک ریکارڈ نوجوان سپین باؤلر ظفر گوہر کے پاس تھا۔ انہوں نے چار اور میں 65 رنز دئیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔