Categories
Uncategorized

حیدر علی نے لگایا پی ایس ایل 7 کا خوبصورت ترین چھکا۔۔ چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، پاکستانی سپر سٹار کی خوب تعریفیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ 

راچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، جبکہ 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز ہی بناسکی۔

34 گیندوں پر 49 رنز بنا کر حیدر علی پشاور زلمی کی طرف سے ٹاپ سکورر رہے۔

میچ کے دوران پاکستان کے سپر سٹار حیدر علی نے زمان خان کی گیند پر ایک خوبصورت ترین چھکا لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔