اگر دیکھا جائے تو حسن علی ایک شاندار باؤلر ہیں ، حسن علی پاکستان کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، انہوں نے اس سال سب سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں ، حسن علی نے چیمپئن ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں تھی ،

اگر دیکھا جائے تو حسن علی نے ہر میچ میں شاندار کارکردگی دیکھانے کی پوری کوشش کی ہے ، مگر کبھی کبھی کوئی کھلاڑی پرفارمینس نہیں دے پاتا ، آؤٹ آف فارم ہوتا ہے ، تو اس کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو موقع دے دینا چاہیے۔
اگر آسٹریلیا کے خلاف سمی فائنل میں ، حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونئیر کو موقع دیا جاتا تو پاکستان میچ جیت سکتا تھا ، وسیم جونئیر آسٹریلیا کیلئے نیا باؤلر تھا ، اور مکمل طور پر فارم میں تھا ، یہ چیز پاکستان کیلئے کار آمد ثابت ہو سکتی تھی ، کل ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں وسیم جونئیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، اور 4 وکٹیں حاصل کیں ، ان کی باؤلنگ دیکھ لگ رہا تھا ، کہ وہ ایک ورلڈ کلاس باؤلر بنیں گے ، انہیں اتنے سال بینچ پر بیٹھا کر اچھا نہیں کیا گیا، اگر انہیں ورلڈ کپ میں موقع دیا جاتا تو یقینی طور پاکستان ورلڈ کپ جیت جاتا۔