Categories
Uncategorized

انضمام الحق نے پی ایس ایل سیزن 7 میں کونسی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا ؟ جانئے

ومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ایکسپرٹ انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے اس وقت ملتان سلطان کی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا ہے

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہناتھا کہ گزشتہ روز ملتان سلطانز نے سنسنی خیز میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کر دیا جس پر انضمام الحق نے اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہوئے ملتان سلطان کو فیورٹ قرار دیا اور کہا کہ محمد رضوان کی کپتانی سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے جب کہ نسیم شاہ کی بولنگ میں بہت بہتری آرہی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد کو میچ فنش کرکے جانا چاہیے تھا۔

انھوں نے مزید کہا حسنین کسی میچ میں اچھی بولنگ کرتا ہے تو کبھی آف کلر ہوتا ہے، اس کی رفتار کافی اچھی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6 رنز سے شکست دے دی تھی ،175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 168 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوگئی، یوں ملتان سلطانزکی ٹیم 6 رنز سے کامیاب ٹھہری تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔