Categories
Uncategorized

محمد رضوان اور بابر کے علاوہ تین کھلاڑی ایسے ہیں،جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی زبردست پرفارمینس کی وجہ سے پوری ٹیم کو سراہا جا رہا ہے ، پاکستان نے پہلے انڈیا کو اور اب نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ،اس وقت گروپ 2 میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹاپ پوزیشن پر ہے ،

اور تقریباً ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے ، گروپ کی جو دو بڑی ٹیمیں تھیں ، انہیں پاکستان نے شکست سے دو چار کر دیا ہے ، اب افغانستان ، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم رہتی ہے ، افغانستان کی ٹیم کافی بہتر ہے ، مگر امید ہے پاکستان ان کو شکست دے دے گا۔

کافی سارے تجزیہ کار یہ کہہ رہےہیں کی پاکستان کی ٹیم صرف بابر اعظم اور محمد رضوان زور پے کھیل رہی ہے ، بابر اعظم اور محمد رضوان ہیں ، زبردست پرفارمینس دیکھانے والے کھلاڑی ، مگر ان کے علاوہ بھی کافی اچھے کھلاڑی ہیں ، جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ محمد حفیظ، فخر زمان اور آصف علی بہت ہی زبردست ہٹر ہیں ، جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ دیں گے۔ محمد حفیظ ، فخر زمان اور آصف علی کے اندر یہ صلاحیت موجود ہیں ، کہ وہ بھی پاؤر ہٹنگ کر سکتے ہیں ، جیساکہ ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں نظر آیا ، آصف علی نے پورا میچ ہی پلٹ دیا ، پاکستان کو ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ایک مکمل ٹیم ہے ، جو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔