Categories
Uncategorized

پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شاہد آفریدی کے متبادل کھلاڑی کا نام سامنے آگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شاہد آفریدی کی جگہ فی الحال حسان خان کو مل گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے سینئر کھلاڑی شاہد آفریدی کی جگہ بائیں ہاتھ کے سپنر حسان خان کو جزوی متبادل کی حیثیت سے اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

آل راؤنڈر کوویڈ 19 وائرس کا شکار ہونے کے سبب ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ابتدائی میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہیں۔

حسان خان ان 15 ریزریو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو مینجڈ انوائرمنٹ کا حصہ ہیں، لہٰذا انھیں سکواڈ جوائن کرنے کے لیے 3 روز کا آئسولیشن دورانیہ مکمل کرنا ضروری نہیں ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔