کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

شاہد آفرید ی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے تاہم ان کو سات روز کا قرنطینہ پورا کرنا ہوگا جس کے بعد وہ سکواڈ کا حصہ بن سکیں گے۔
پی ایس ایل کے آغاز سے قبل شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث ان کو قرنطینہ کردیا گیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر اعظم خان نے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی ہے۔