Categories
Uncategorized

بابر اعظم نے اپنی ٹیم سے بڑا مطالبہ کردیا

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے شارٹ سلیکشن کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم نے بیشتر وکٹیں برے شاٹس کھیلتے ہوئے گنوائیں جس پر ہمیں سوچنا اور اسے بہتر کرنا ہوگا،ٹی 20کرکٹ میں آپ کے پاس وقت کم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم کو آج مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،پہلے میچ میں اسے ملتان سلطانز جبکہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باآسانی شکست دی،کراچی کنگز کا کوئی بھی کھلاڑی ففٹی سکور نہ کرسکا،بابر اعظم 32 سکور بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔