Categories
Uncategorized

کراچی کنگز کی خراب پرفامنس: میچ ہارنے کی وجہ کیا بنی؟ کپتان بابر اعظم نے بتا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کراچی کنگز کی ٹیم صرف 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں پورا کرلیا۔

میچ میں کراچی کنگز نے کیا غلطیاں کیں؟ بابر اعظم نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پچ کوئی برا نہیں تھا لیکن ہم نے ایک کے بعد ایک وکٹیں گرائیں اس کی وجہ سے پریشر آیا۔

جو ٹوٹل ہم نے پلان کیا تھا وہ نہیں بنا پائے کیونکہ بیک ٹو بیک وکٹیں گری۔ خراب شاٹ سلیکشن کی وجہ سے جلدی جلدی آؤٹ ہوتے گئے۔

لیکن ہم اس میچ سے سیکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں کی وہ دوبارہ نہ کریں اور کل بھی میچ ہے اس میں اچھا پرفارم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔