Categories
Uncategorized

پاکستان کو ایک اور دھماکے دار کھلاڑی مل گیا ، قومی ٹیم میں انٹری کیلئے تیار

پاکستان کی سر زمین کھلاڑیوں سے بھری پڑی ہے ، ہر روز کوئی نہ کوئی کھلاڑی اچھی پرفارمینس کا مظاہرہ کرتا دیکھائی دیتا ہے ، پہلے پاکستان میں ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائد اعظم ٹرافی تھی ، اس کے اندر پرفارمینس کا مظاہرہ کر کے ،

کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہو جاتے تھے ، مگر پاکستان سپر لیگ ایک اور پلیٹ فارم سامنے آیا ہے ، جس میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ، اور اگے نکل کر سامنے آ سکتے ہیں اور قومی ٹیم میں جگہ پکی کر سکتے ہیں۔۔

رمیز راجہ اگر کمنٹری کر رہے ہوتے تو احسن علی کی خوب تعریف کرتے امید ہے ، انہوں نے احسن کی بیٹنگ دیکھی ہو گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جب پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا تو احسن علی نے بھی کچھ میچوں میں اچھی بیٹنگ کی تھی- احسن اس کے بعد اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکے , پاکستان ٹیم میں بھی ان کی انٹری دو میچوں تک محدود رہی اور وہ بالکل ہی پس منظر میں چلے گئے- گزشتہ قائد اعظم ٹرافی میں ٹرپل سینچری احسن کو پھر ہیڈ لائنز میں لے آئی ، گلیڈی ایٹرز نے انہیں ایک اور موقع دیا پہلے ہی میچ میں اوپننگ کے چانس ملتے ہی 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی- احسن علی کے پاس شاٹس کی ورائٹی ہے جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔