Categories
Uncategorized

محمد رضوان ٹی ٹونٹی کرکٹ کی دنیا میں چھا گئے ، بڑے کھلاڑیوں کو بچھاڑ دیا ، بڑا ایوارڈ لے اڑے

محمد رضوان ، محمد رضوان ، محمد رضوان ہر جگہ ایک ہی نام چھایا ہوا ، پاکستان میں کم ہی وکٹ کیپر بیٹسمین سامنے آئے ہیں ، جنہوں نے کرکٹ ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں شاندار پرفارمینس کا مظاہرہ کیا ہو ،

ان میں محمد رضوان کا نام سب سے اوپر رکھا جائے گا۔ محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی شاندار پرفارمینس کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئی سی سی بھی محمد رضوان کو سپر مین رضوان کہنے پر مجبور ہو گیا۔

یہ سال 2021 محمد رضوان کے لیے یادگار ترین سال ثابت ہوا، جس میں انہوں نے 29 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ایک سنچری اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1326 رنز بنائے، جو گزشتہ سال کسی بھی بلے باز نے بنائے تھے۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر موجود ہیں ، محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ بھی بنایا گیا ہے ، اس کے علاوہ ائی سی سی نے محمد رضوان کو پلئیر آف دی ائیر کے ایوارڈ سے بھی نواز دیا ہے ۔ محمد رضوان یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔