Categories
Uncategorized

پی ایس ایل کے بعد ایک اور بڑی لیگ پاکستان میں ہوگی ، رمیز راجہ نے بڑا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جب پاکستان کا دورہ ختم کرکے چلی گئی تو اس وقت پاکستانی ٹیم کو بہت بڑا دھچکا لگا ، دنیا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر اعتماد کرنا چھوڑ دیا ، نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی آنے سے انکار کر دیا۔

مگر نئے آنے والے چیرمین رمیز راجہ نے ہمت نہیں ہاری انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ، اور پاکستان کو ایسے دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جا سکتا ، اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیم نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا۔

اب پاکستان مشکل حالات سے نکل چکا ہے ، سیکیورٹی کے حوالے سے حالات کافی بہتر ہو چکے ہیں ، گزشتہ روز رمیز راجہ نے ایک اور خوشخبری کرکٹ شائقین کو دی ۔ اس سال ٹی ٹین لیگ پاکستان میں کروانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ، پی سی بی اس سال ٹی ٹین لیگ پاکستان میں کروانے کیلئے کوشاں ہے ، پی سی بی حکام اور ٹی ٹین لیگ انتظامہ کے درمیان بات چیت چل رہی ہے ، امید جلد ہی بات فائنل ہو جائے گی ، اور اسی سال کرکٹ شائقین پاکستان میں ٹی ٹین لیگ کے میچز دیکھیں گے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔