Categories
Uncategorized

ٹم ڈیوڈ کو دوچھکے پڑے تو رضوان نے ہنستے ہنستے ان کو گلے لگا لیا! سوشل میڈیا پر رضوان کی خوب تعریفیں، ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دی۔

میچ کے دوران کراچی کنگز کی بیٹنگ میں جب شرجیل خان نے ٹم ڈیوڈ کے اوور میں دو چھکے مارے تو کیپٹن کول محمد رضوان نے کچھ ایسا کر دیا کہ سب کے دل جیت لئے۔

جب ٹم ڈیویڈ نے چھکے کھائے تو محمد رضوان ہنستے ہنستے ان کے پاس گئے اور ان کو گلے لگا کر سمجھایا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جارہی ہے اور رضوان کی کپتانی کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔