Categories
Uncategorized

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ,آخرکار آسٹریلیا نے بھی دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی سے بڑی ڈیمانڈ کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی تینوں ٹیسٹ میچز ایک ہی جگہ پر کرانے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔  سنڈے مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی طرف سے تینوں ٹیسٹ کراچی،

راولپنڈی اور لاہور کے لیے شیڈول کیے گئے ہیں، تاہم، کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی سے صحت اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تینوں ٹیسٹ ایک ہی مقام پر کرانے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے کرکٹ آسٹریلیا سے ایک ہی وینیو پر تمام ٹیسٹ نہ کرانے پر بات چیت جاری ہے.

مزید رپورٹ میں کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے  کہا گیا ہے کہ “صحت اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر تینوں ٹیسٹ ایک ہی مقام پر کھیلنے کے امکان کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ مگر پی سی بی چاہتا ہے کہ تینوں ٹیسٹ مختلف جگہوں پر کرائے جائیں.  جس کے لیے پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کو فل پروف سکیورٹی دینے کا بھی عہد کیا ہے.

2 replies on “وہی ہوا جس کا ڈر تھا ,آخرکار آسٹریلیا نے بھی دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی سے بڑی ڈیمانڈ کردی”

میرے راۓ کے مطابق دورہ اسٹریلیا دنیا کیلۓ ایک مثال ثابت ہو گی کہ ہم امن پسند لوگ ہے اور ہمیں کھیلوں سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔