Categories
Uncategorized

شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کیلئے بڑا ریکارڈ بنا دیا ، پہلے کھلاڑی بن گئے

شاہین آفریدی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کا بہترین مینز پلیئر قرار دے دیا۔

انہوں نے آئی سی سی کا سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتا۔شاہین یہ باوقار ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی اور کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے 2021 کے دوران 36 میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا اعزاز حاصل کیا۔

اس موقع پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ سال 2021 میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے دی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کی نامزدگیوں میں پاکستان کے محمد رضوان کے علاوہ انگلش کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن جیسے بڑے نام بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔