Categories
Uncategorized

بھارت ون ڈے سیریز کیوں ہارا؟ ساؤتھ افریقہ سے شکست کے بعد بھارتی کوچ بہانے بنانے لگے، کیا کہا؟ جانیے

بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے تسلیم کر لیا کہ ان کا ون ڈے اسکواڈ متوازن نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا اور رویندرا جدیجا کے بغیر ہمارے ون ڈے اسکواڈ میں توازن کا فقدان تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بلے باز بالترتیب 6 اور 7 نمبر پر اپنی آل راؤنڈر صلاحیتوں کو انجام دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا، تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں بھی دو، ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔