Categories
Uncategorized

پی ایس ایل میں شاداب خان کن نمبروں پر بیٹنگ کریں گے؟ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے اپنا پلان بتا دیا

اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ میں اس مرتبہ بھی اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کروں گا ، یہ ہماری ٹیم کی پلاننگ کا حصہ ہے ، ہم ڈیٹا پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے مطابق مجھے اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

پی ایس ایل سے قبل انہوں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  لوگوں کا کیا ہے ، لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں اس مرتبہ بھی باتیں کریں گے لیکن میں اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کروں گا ۔

شاداب خان نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں یہ بھی چیلینجز ہوتے ہیں کہ آپ جن بڑے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں اور پھر انہی کے خلاف کھیلنا پڑتا ہے  لیکن یہ ضرور ہے کہ جب آپ ان بڑے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہیں تو پھر آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔