Categories
Uncategorized

بریکنگ نیوز, رواں سال میں ہی بہت جلد انڈیا اور پاکستان کا ایک اور بڑا ٹاکرا ہونے لگا , آئی سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ذرائع کے مطابق 2020 میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ التو کا شکار ہوا تھا جسے ایک سال تاخیر کے ساتھ یواے ای میں کرایا گیا تھا. 

چونکہ ہر دو سال بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیڈول کیا جاتا ہے تو 2020 کے بعد اگلا ایونٹ 2022 میں بنتا ہے.  تو آئی سی سی 2022 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو ری شیڈول نہیں کرے گا.  اسے اپنے شیڈول کے مطابق آسٹریلیا میں منعقد کرایا جائے گا.

جس کے لیے انٹرنیشنل  کرکٹ کونسل نے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا ہے.  اس بار بھی سب سے بڑا ٹاکرا انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے جا رہا ہے.  جوکہ رواں سال میں ہی 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا. یاد رہے کہ 2021 میں بھی پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا. جس میں پاکستان نے نئی تاریخ رقم کر دی تھی.  اس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی انڈیا کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔