آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بعد پاکستانی کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں پر بھی حاوی رہے۔ جب کہ بھارتی کہیں نظر نہیں آئے۔

سال 2021 پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین سال رہا، چاہے وہ ٹی ٹوئنٹی ہو، ون ڈے ہو یا ٹیسٹ فارمیٹ آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیمیں پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر مکمل نظر نہیں آتیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان قرار دیے جانے کے بعد آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بھی کپتان ہوں گے۔ جب کہ تین پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے لیے بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
اس علامتی ون ڈے ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کی قیادت پاکستان کے بابر اعظم کو سونپی گئی ہے۔ بابر اعظم نے 2021 میں چھ ون ڈے میچوں میں 67 کی اوسط سے 405 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں بھی شامل تھیں۔ ون ٹیم آف دی ائیر میں پاکستان کے تین کھلاڑی شامل ہیں ، جن میں بابر اعظم ، فخر زمان اور محمد رضوان شامل ہیں ، آئی سی سی تاریخ میں پہلی مرتبہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کی کپتانی ایک پاکستانی کھلاڑی دی گئی ہے ، بابر اعظم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔۔