Categories
Uncategorized

حسن علی اور فخر زمان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ائی سی سی نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم سال 2021 میں چھائی رہی ، ٹیسٹ کرکٹ ہو ، ون ڈے کرکٹ ہو ، یا پھر ٹی ٹونٹی کرکٹ ہو ، پاکستانی کھلاڑی ہر جگہ آگے نظر آتے ہیں ، پیچھلا سال پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے کافی بہترین رہا ہے۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کیا ، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھر مار ہے ، بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا کپتان مقر کیا گیا ہے۔ بابر اعظم واحد پاکستانی کپتان ہیں جو دونوں فارمیٹس میں کپتان مقر کیے گئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ پاؤر ہٹر فخر زمان کو کو شامل کیا گیا ہے۔ فخر زمان کی ساؤتھ افریقہ کے 196 رنز کی اننگز کو شاندار قرار دیا گیا ، جس کی بنیاد پر انہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ فخر زمان کے بعد حسن علی نے بھی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، حسن علی نے اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں لیں ہیں۔ حسن کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا باؤلر نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔