Categories
Uncategorized

اگر پی ایس ایل میں سرفراز احمد نےغصہ کیا تو شاہد آفریدی کس طرح جواب دیں گے? بوم بوم آفرید ی نے خود ہی بتادیا

سابق آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز نے اگرغصہ کیا تو گراٶنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، کپتان کاغصہ ہونا قدرتی عمل ہے، سرفراز کو اس کے اپنے سٹائل سے کھیلنے دوں گا لیکن اس کےساتھ ہی کپتان کو یہ محسوس نہیں ہونے دوں گا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں اپنے وعدے کے مطابق رواں سال کوٸٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گیا ہوں، سرفراز احمد میرا فیورٹ کپتان ہے، سرفراز فیلڈ میں جان لگاتا ہے جو مجھے پسند ہے،

سرفراز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ کھیلنے کی خوشی ہے، انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سرفراز احمد کی قیادت کو اچھے انداز میں سامنے نہیں لایا جا سکا، کوشش کریں گے کہ

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پزیرائی ملے، بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کو لڑنا سکھاؤنگا، کوشش ہوگی کہ کم سے کم غلطی کی جائے، کھلاڑیوں کو کپتان کے گیم پلان پر عمل کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔