Categories
Uncategorized

پہلے دنیا کوہلی اور روہت کی دیوانی تھی ، مگر اب دو پاکستانی کھلاڑیوں کی دیوانی ہے ، راشد لطیف

وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کا شمار پاکستان کے مایا ناز کھلاڑیوں اور وکٹ کیپر میں کیا جاتا ہے ، راشد لطیف کا کیرئیر شاندار رہا ہے ، انہوں وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ کمال بلے بازی کا مظاہرہ بھی کر کے دیکھایا۔

معین خان اور راشد لطیف پاکستان کے کامیاب ترین وکٹ کیپر شمار کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان کی بیٹنگ لائن اب کافی مضبوط ہو چکی ہے ، کچھ عرصہ پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم اچھے بیٹسمین کی کمی تھی ۔ مگر اب کافی حد تک پاکستان نے اس کمی کو پورہ کر لیا ہے۔

راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دنیا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کا نام چلتا تھا ، ہر ٹیم یہ چاہتی تھی ، کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ان کی ٹیم کا حصہ ہوں ، مگر اب ایسا نہیں ہے ، اب ہر کوئی چاہتا ہے ، محمد رضوان اور بابر اعظم ہماری ٹیم کا حصہ ہوں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان ، ویرات کوہلی اور روہت شرما کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے ، دونوں کھلاڑی مسلسل ، تسلسل کے ساتھ پرفارمینس کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، ٹی ٹونٹی میں دونوں کھلاڑیوں نے نئے ورلڈ ریکارڈ بنا دئیے ہیں، راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پہلے میں سوچتا تھا کہ پاکستانی بیٹنگ بہت کمزور ہے ، مگر اب پاکستان کے پاکستان دو ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں ، جو کسی بھی ٹیم کو چیلنج کر سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔