Categories
Uncategorized

پی ایس ایل سیزن سیون شروع ہونے سے پہلے ہی سرفراز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا

 پی ایس ایل سیزن سیون شروع ہونے سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کی سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین غیرملکی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد ان کی پی ایس ایل میں شرکت کے امکانات کم ہوگئے۔

آسٹریلیا کے جیمز فالکنر، ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹ مائر اور لیوک ووڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے پہلے میچ میں دستیاب نہیں ہوسکیں گے، واضح رہے کہ کوئٹہ کا پہلا میچ 28 جنوری کو پشاور زلمی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز اور فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔