اس وقت کرکٹ میں پیسوں کی گیم ہو رہی ہے ، پہلے کھلاڑی ملک کیلئے کھیلنے کو ترجیح دیتے تھے ، مگر اب ان کیلئے لیگز اہم ہیں ، کھلاڑی جانتے ہیں ،

ایک لیگ کھیل کر وہ سب سے زیادہ پیسا کما لیں گے ، جبکہ ملک کیلئے پورا سال کھیلنا پڑے گا ، اب تو انٹرنیشنل کرکٹ کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں ، جب آئی پی ایل ہو رہی ہوتی ہے ، تو پوری دنیا کی انٹرنیشنل کرکٹ روک دی جاتی ، بڑے بڑے ممالک ایک دوسرے کا دورہ کینسل کر دیتے ہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو کرکٹ جیسے کھیل کو پیسوں کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔
ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو گرام سمتھ نے ساؤتھ افریقن کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے سے روک دیا۔ اب ساؤتھ افریقن کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کریں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بات چیت جاری ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کونٹم ڈی کاک ، ڈوپلیسی ، ڈیوڈ ملر ، تبریز شمسی کو پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کا خواہاں ہے ، مگر ساؤتھ افریقن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک کر دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ساؤتھ افریقن سٹار کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں لے کے آتا ہے کہ نہیں۔۔