تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سپر سٹار شاہد آٖریدی نے افغانستان کے راشد خان کی کھل کر تعریف کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر آپ لیگ سپنرز کو دیکھیں تو ہاں ضرور باؤنڈیز چھوٹی ہو گئی ہیں پچز بھی بیٹنگ کے لئے اچھی ہوتی ہیں۔
اگر آپ راشد کی بات کریں تو ان کی بولنگ میں بہت اینرجی ہے۔ میں نے ایک بار ان کا سامنہ کیا ہے اور ٹی وی پر بھی دیکھا ہے ان کے پاس ٹرن ہے اور انکی گوگلی کو پک کرنا بہت مشکل ہے۔
اس کا ہاتھ بہت تیز ہے اسی وجہ سے آپ اس کی گوگلی نہیں پک کر سکتے اور ان کو ڈرے بغیر ہٹیں نہیں مار سکتے ۔