Categories
Uncategorized

میری باؤلنگ میں سارا نکھار ایک پاکستانی کی وجہ سے آیا ، جیمز اینڈرسن بڑا انکشاف

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا اختتام ہو چکا ہے ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشیز ٹیسٹ سیریز میں بری طرح شکست دے دی ،

انگلینڈ کی بھاری بھرکم ٹیم بالکل بھی بے بس نظر آئی ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس شکست کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کی زیادتی کو قرار دیا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایک ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی ، باقی چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ایشیز سیریز میں کمنٹیٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کا خاص طور پر ذکر کیا ، اور پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ایشیز سیریز کے اختتام پر سیون کرکٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 2010 کے موسم گرما میں، ہم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد آصف اس وقت زبردست گیند بازی کر رہے تھے، ان کی گیند تھوڑا سا ڈول رہی تھی، یہ سیمنگ نہیں تھی اور نہ ہی سوئنگ، میں بھی کوشش کر رہا تھا ، میری گیند ایسی ہو ، میں نے محمد آصف کی باؤلنگ دیکھی ، اور ان سے سیکھا کہ گیند کو ہوا میں کس ڈولا جا سکتا ہے ، اور میں اس میں کامیاب ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔