Categories
Uncategorized

حسنین کا بگ بیش لیگ میں جھگڑا ۔۔موئسس ہنریکز نے حسنین سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے سیزن الیون میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین اور موئسس ہنریکز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

سڈنی میں کھیلے جارہے تاریخی گراؤنڈ میں سکسرز نے تھنڈرز کو 59 رنز سے شکست دیدی، سکسرز کی اننگز کے 12 ویں اوور کے دوران ہنریکز نے حسنین کی طرف شارٹ کھیلا جس پر بالر نے گیند تھامتے ہوئے تھرو بیک کرنے کا ارادہ کیا جس کے بعد دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

سڈنی تھنڈرز کے فاسٹ بولر نے اگلی گیند باؤنسر پھینکا جسے لیگ امپائر نے وائیڈ قرار دیا، حسنین جب پیچھے مڑ کر جانے لگے تو ہنریکس نے انہیں طنزیہ “نائس تھرو میٹ” کہہ کر پکارا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 16ویں اوور میں بھی جھگڑا جاری رہا جو حسنین کے کوٹے کا آخری اوور تھا، انہوں نے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں صرف 22 رنز دیے۔

واضح رہے کہ سکسرز نے تھنڈر کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ لیگ میں 13 میچز کھیل کر سڈنی تھنڈرز 8 میچز میں کامیابی اور پانچ میں ناکامی کے بعد تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔