Categories
Uncategorized

ویرات کوہلی کے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد کپتان کی کرسی کے لئے 3 امیدوار کھلاڑی

تفصیلات کے مطابق 15 جنوری کی  شام کو ویرات کوہلی نے کرکٹ کی پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

انہوں نے ٹیسٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی، انہوں نے بھارت کو 68 ٹیسٹ میچز میں لیڈ کیا ان میں سے 40 ٹیسٹ میچز جیتے اور بھارت کی ٹیم کو آئی سی سی ریکنگ میں نمبر 1 ٹیسٹ ٹیم بنایا۔

اب بڑا سوال یہ ہے کہ بھارتی ٹیم کا اگلا کپتان کون بنے گا؟ کپتانی کے لئے 3 کھلاڑی امید وار ہیں۔

3 – رشب پنت

رشب پنت ایک ایسا نام ہے جو دنیا بھر کے بہترین وکٹ کیپرز کی لسٹ میں آتا ہے۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں جارحانہ طریقے سے کھیلتے ہیں اور ان کا یہ جارحانہ انداز ہی ان کو کپتانی کے لئے ایک بہترین امیدوار بناتا ہے۔

2 – کے ایل راہول

کے ایل راہول 2019 میں بھارت کی ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہو گئے تھے لیکن مینک اگروال کی خراب فارم کی وجہ سے ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی۔

جب سے ان کی واپسی ہوئی وہ بہترین پرفارم کر رہے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بھی انہوں نے سینچری سکور کی تھی اور دوسرے میچ میں کپتانی بھی کی تھی۔

راہول بھی کپتانی کے لئے ایک بہترین امیدوار ہیں اور کوہلی کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی سنبھال سکتے ہیں وہ بھارت کی وائٹ بال ٹیم کے بھی نائب کپتان ہیں۔

1 – روہت شرما

روہت شرما بھارتی ٹیم کی کپتانی کے لئے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

جب کوہلی نے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑی تو روہت شرما کو نیا کپتان بنایا گیا اس کے بعد کوہلی کو ہٹا کر ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی روہت شرما کو کپتان بنا دیا گیا تھا۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پچھلے کچھ عرصے سے اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور ویرات کوہلی کے کافی قریبی بھی رہے ہیں وہ بھی بھارتی ٹیم کے لئے اچھے کپتان ثابت ہو سکتے ہیں لیکن بھارت کو کچھ سالوں میں ہی نئے کپتان کی ضرورت پڑے گی کیونکہ روہت کی عمر بھی زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔