Categories
Uncategorized

ویرات کوہلی میرے بھائی آپ میرے لئے ہمیشہ ایک سچے لیڈر رہیں گے۔۔ ویرات کوہلی کے کپتانی چھوڑنے پر محمد عامر نے بھی ان کے لئے پیغام شیئر کر دیا

تفصیلات کے مطابق 15 جنوری کی  شام کو ویرات کوہلی نے کرکٹ کی پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

انہوں نے ٹیسٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی، انہوں نے بھارت کو 68 ٹیسٹ میچز میں لیڈ کیا ان میں سے 40 ٹیسٹ میچز جیتے اور بھارت کی ٹیم کو آئی سی سی ریکنگ میں نمبر 1 ٹیسٹ ٹیم بنایا۔

دنیا بھر کے کئی کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی کے لئے پیغامات شیئر کیے ان میں سے ایک محمد عامر بھی ہیں۔

محمد عامر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ویرات کوہلی میرے بھائی میرے لئے آپ ایک سچے لیڈر ہیں آنے والی جنریشن کے کیوںکہ آپ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک انسپریشن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔