Categories
Uncategorized

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کی تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا جبکہ رواں برس 16 اکتوبر سے اس میگا ایونٹ کا آغاز ہونا ہے

ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو رکھا گیا ہے جبکہ مجموعی طورپر 45 میچز کھیلے جائیں گے تاہم یہ کن شہروں اور کن تاریخوں میں ہوں گے، اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

رپورٹس کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان معاملات فائنل ہونے پر 21 جنوری کو اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا اعزاز آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو اپنی سرزمین پر اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔