Categories
Uncategorized

رمیز راجہ کی چار ملکی سیریز کی تجویز، آئی سی سی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے سی ای او نے کہا ہے کہ چار ملکی سیریز کے حوالے سے ابھی تک ان کی رمیز راجہ سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے سربراہ رمیز راجہ نے چند روز قبل پاکستان، بھارت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں پر مشتمل چار ملکی سیریز کا مشورہ دیا تھا۔

جس پر ردعمل دیتے ہوئے آئی سی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ اب تک ہماری اس موضوع پر رمیز راجہ سے کوئی بات نہ ہوئی ہے،بات چیت کے بعد اس آئیڈیا کے متعلق معلوم ہوگا،ہمیں ابھی اس بارے صرف میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔