Categories
Uncategorized

پاکستان کرکٹ ٹیم اب ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے ، یہ کھلاڑی نمبر ون ٹیم بنا دے گا۔۔ ظہیر خان

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار کھلاڑی ظہیر خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ، پاکستان نے انڈیا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

انڈین کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ کافی اچھا ہے ، آج تک انڈیا کو کبھی بھی دس وکٹوں سے شکست نہیں ہوئی ، مگر پاکستان نے پہلی مرتبہ انڈیا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 وکٹوں سے شکست دی ، انڈین سابق کھلاڑیوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ کئی سابق انڈین کھلاڑیوں نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔

سابق انڈین سٹار باؤلر ظہیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اب پہلے جیسی نہیں رہی ، پہلے پاکستان ہر میچ میں دفاعی انداز میں کھیلتا تھا ، مگر اب پاکستانی ٹیم پوری پلاننگ کے میدان میں اترتی ہے۔ انہوں نے بابر اعظم کی کھل کر تعریف کی اور انہیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بہترین کپتان قرار دیا۔ ظہیر خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے ، اگر بابر اعظم ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ، تو پاکستان کرکٹ ٹیم جلد ہی دنیا کی نمبرون ٹیم بن جائے گی۔ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے ، ٹی ٹونٹی کرکٹ ہو ، ون ڈے کرکٹ ہو ، یا پھر ٹیسٹ میچ ہوں ، بابر اعظم بہتر انداز میں کھیلتے دیکھائی دیتے ہیں۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔