Categories
Uncategorized

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پاور ہٹر کوچ کون بنے گا ، بڑے نام سامنے آ گئے

جب سے رمیز راجہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بنے ہیں ، تک سے کرکٹ میں کچھ بہتری آ رہی ہے ، رمیز راجہ نے کرکٹ کے معمولات بہت ہی اچھے انداز سے سنمبھالے ہیں ،

رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ کے اندر موجود بھاری بھرکم تنخواہیں لینے والے سٹاف کو فارغ کر دیا ہے ، رمیز راجہ نے آتے ہی تمام کرکٹر کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نمائندگی کرنے والوں کے علاوہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بھی اب کم از کم ایک لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ رمیز راجہ نے پاکستان سپر لیگ کے معمولات بھی بہت ہی اچھے طریقے حل کردئیے ہیں۔

رمیز راجہ کا ایک اور احسن اقدام ، جس کو میڈیا کے اوپر بھی کافی سراہا جا رہا ہے ، وہ ہے ہائی پرفارمینس سنٹر لاہور اور قومی ٹیم کے ساتھ میں پاور ہٹر کوچ کی تعیناتی ، جی ہاں رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے ساتھ ایک پاؤر ہٹر کوچ کی تعیناتی کا حکم جاری کر دیا ہے ، اب قومی ٹیم کے ساتھ ایک مستقل پاؤر ہٹر کوچ تعینات ہو گا ، جو ٹیم کو ہٹنگ کے بارے میں آگاہی دے گا۔ پاؤر ہٹر کوچ کیلئے ، شاہد خان آفریدی ، عبدالرزاق اور محمد حفیظ کے نام پر غور کیا جا رہا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی ان تین کھلاڑیوں میں کسی ایک کو قومی ٹیم کا پاور ہٹر کوچ تعینات کر دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔