Categories
Uncategorized

پی ایس ایل کا ترانہ کون گائے گا؟ ناموں کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کا آفیشل ترانا معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، موسیقار عبداللہ صدیقی نے ترانے کو کمپوز کیا ہے۔

لیگ کا آفیشل ترانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا، ترانا ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا آفیشل ترانا گنگنائیں گے، آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانا ’گروو میرا‘ بھی گنگنایا تھا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔