Categories
Uncategorized

شاہد آفریدی، شعیب اختر، وریندر سہواگ اور یوراج سنگھ ایک مرتبہ پھر سے ایک دوسرے کے مدمقابل آنے کو تیار! میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی

پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سابق کرکٹرز 20 جنوری سے 29 جنوری تک ایک بار پھر آمنے سامنے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈز لیگ 20 سے 29 جنوری تک عمان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔لیگ میں مجموعی طور پر تین ٹیمیں شامل ہونگی۔ایشیا لائنز کی ٹیم میں سابق کپتان شاہدآفریدی، محمدیوسف ، شعیب اختر، مصباح الحق ،شعیب ملک ،کامران اکمل سمیت سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، چمندا واس، رومیش کالو ویتھرانا، تلکارتنے دلشان، اوپل تھرنگا، اظہر محمود، اوپل تھرنگا، مصباح الحق اور محمد حفیظ جیسے کرکٹرز شامل ہیں۔لیگ میں پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم ہوگی جبکہ بھارتی مہاراجہ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی بھی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

بھارتی مہاراجہ ٹیم میں وریندر سہواگ، یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، بدری ناتھ، آر پی سنگھ، پرگیان اوجھا، نمن اوجھا، منپریت گونی، ہیمنگ بڈانی، وینوگوپال راؤ، مناف پٹیل، سنجے بنگر، نین مونگیا، محمد کیف اور اسٹورٹ بنی  شامل ہیں۔

ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیم میں ڈیرن سیمی، ڈینیل ویٹوری، بریٹ لی، جونٹی رہوڈز، کیون پیٹرسن، عمران طاہر، اویس شاہ، ہرشل گبز، ایلبی مورکل، مورنے مورکل، کوری اینڈرسن، مونٹی پنیسر، بریڈ ہیڈن، کیون اوبرائن اور پر مشتمل ہیں۔

دوسری جانب دیگر کئی معروف کرکٹرز نے عمان ٹی20 کرکٹ لیجنڈ لیگ میں حصہ لینے کی حامی بھر رکھی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اس لیگ کے کمشنر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔