Categories
Uncategorized

پی ایس ایل سیزن 7، اداکارہ ماہرہ خان کس ٹیم کی برانڈ ایمبسیڈر ہوں گی ؟ نام سامنے آ گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے ماہرہ خان کو مسلسل پانچویں مرتبہ برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیاہے ، اداکارہ اس سے قبل پی ایس ایل کے سیزن 3،4،5اور 6 کیلئے بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر تھیں ۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر سے فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ماہرہ خان نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن کر پرجوش ہوں اور ٹیم کو پی ایس ایل سیون کیئے گڈ لک کا پیغام دیتی ہوں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماہرہ خان پشار زلمی کے اینتھم ہم زلمی ،زلمی میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔