Categories
Uncategorized

بگ بیش لیگ: شاداب خان نے سڈنی سکسرز کو الوداع کہہ دیا۔۔ پاکستانی سپنر کا اپنی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

سڈنی سکسرز کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں شاداب خان نے کہا ہے کہ میں سڈنی سکسرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا، اب میں اپنے وطن جارہا ہوں۔

شاداب خان نے اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے آپ لوگ ٹونارمنٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری تمنا ہے کہ سڈنی سکسرز ٹورنامنٹ جیت جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔