Categories
Uncategorized

اللہ نےمجھے دوسری ‏زندگی دی ہے۔۔صحتیابی کے بعد عابد علی کی گراؤنڈ میں واپسی ! پی سی بی نےدل کو چھو لینے والی ویڈیو جاری کردی

قومی کرکٹر عابد علی نے صحت یابی کے بعد گراؤنڈ کا رخ کرلیا ہے۔

عابدعلی کی کرکٹ میں بتدریج واپسی پر  پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ویڈیو جاری کر دی ہے۔ویڈیو میں عابدعلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران سینےمیں درد ہوا ،اظہر علی سے مشورے کے بعد باہر جانے کا فیصلہ کیا۔

ہسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا دل کی دو ‏شریانیں بندہیں۔ ای سی جی میں معلوم ہوا دل صرف 30 فیصد کام کررہا تھا اللہ نےمجھے دوسری ‏زندگی دی ہے،دوبارہ کرکٹ میں واپس آنا ہے۔

فینز سے درخواست ہےکہ وہ باقاعدگی سے اپناچیک ‏اپ کروائیں۔ ‏کوشش ہے کہ جلد کرکٹ فیلڈ میں واپس آؤں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے