Categories
Uncategorized

ایک باؤلر کو مسلسل باہر رکھا جا رہا ہے ، میری نظر میں اب وہ بڑا باؤلر بن چکا ہے۔۔ عبدالرزاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق اس وقت کرکٹ بورڈ سے کافی خفا نظر آتے ہیں ، عبدالرزاق نے گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران کرکٹ بورڈ پر کافی تنقید کی

اور کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر کھل کر بات کی ، انہوں نے رمیز راجہ کے کافی سارے کام کو بھی سراہا ، جو انہوں کرکٹ بورڈ میں آتے ہی سر انجام دئیے۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کرکٹ بورڈ محمد حسنین کو مسلسل نظر انداز کر کے زیادتی کر رہا ہے ، محمد حسنین اس وقت پاکستان کیلئے ایک بہترین چوائس ہے ، اور میری نظر میں محمد حسنین اب ایک بڑا باؤلر بن چکا ہے۔

لیجنڈری آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ محمد حسنین 150 کے پی ایچ کی رفتار سے باؤلنگ کروا رہے ہیں ، ان سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ شاندار انداز میں کروا رہے ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس طرح ٹیلنٹ کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ، محمد حسنین کو ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے بھی شامل کیا گیا تھا ، مگر ان کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ایک میچ میں کھیلایا گیا۔ اس کے بعد انہیں مختلف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ تو بنایا گیا مگر انہیں ٹیم کے اندر موقع نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ محمد حسنین اس وقت بیگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں ، اور وہاں وہ مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، اس وقت محمد حسنین بیگ بیش لیگ کے شاندار باؤلر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔