Categories
Uncategorized

بھارت کے خلاف سیریز کے دوران جنوبی افریقہ کے معروف آل راونڈر کھلاڑی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقہ کے آل راونڈر کھلاڑی ’کرس مورس‘ نے 34  سال کی عمر میں ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ جاری ہے جبکہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔ آل راونڈر کرس مورس بھارت کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کرس مورس نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک  ٹیم ٹائٹنزکے  کوچنگ کے فرائض سنبھالیں گے۔کرس مورس نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے اس سفر میں کردار ادا کیا چاہے وہ چھوٹا ہے یا بڑا ،یہ بہت ہی لفط اندوز سفر تھا ۔‘‘

کرس مورس نے آخری مرتبہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی 2019 کے ورلڈ کپ میں کی تھی جس دوران وہ جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر رہے ۔

کرس مورس 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے کی مہارت رکھتے تھے جبکہ اس کے علاوہ وہ نچلے درجے پر آ کر بہترین شاٹس کھیلنے بھی ماہر تھے ، انہوں نے اپنے انٹر نیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز دسمبر 2012 میں ٹی ٹوینٹی سے کیا تاہم اگلے ہی سال انہوں نے ون ڈے ڈیبیو بھی کیا ۔ جون 2013 میں کرس مورس نے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔