Categories
Uncategorized

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری دے دی

آسٹریلین کرکٹ ٹیم اس وقت دنیا کی کامیاب ترین ٹیم ہے ، آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی یہی خاصیت ہے کہ ، وہ کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ کے اوپر کرتے ہیں ، گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو مکمل تیار کیا جاتا ہے ، اور ان کھلاڑیوں ایسے ٹرینگ کروائی جاتی ہے ، تاکہ وہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا مقابلہ کر سکیں۔

اس لئے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دنیا میں نمبر ون ٹیم مانی جاتی ہے ، حال ہی میں آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ، اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو فائنل میچ میں شکست سے دوچار کیا۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز موجودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ، جس میں آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو خاص طور پر شامل کیا۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں فواد عالم ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے ، آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے مچل سٹارک کے ساتھ دو پاکستانی سپر اسٹار باؤلرز کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے ، جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر فواد عالم کو شامل کیا ہے ، یاد رہے کہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں اس سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔