Categories
Uncategorized

لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں بڑا جھٹکا… اہم غیر ملکی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کی  تمام تیاریاں عروج پر ہیں. تمام ٹیموں نے اپنے سکواڈ مکمل کر لیے ہوئے ہیں. 27 جنوری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے پی سی بی کی طرف سے تمام شیڈول ترتیب  دے دیا گیا ہے. 

مگر پی سی ایس ایل کی سب سے زیادہ مشہور ٹیم لاہور قلندرز کی قسمت لگتا ہے ہر بار کی طرح اس بار بھی ساتھ نہیں دے رہی.  لاہور قلندرز کے فینز کےلیے ایک بری خبر آ گئی ہے.

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز سکواڈ کا حصہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کھلاڑی ہری بروک پی ایس ایل کے آغاز کے میچز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے.  ہری بروک انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سریز میں نیشنل سکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں . اس لیے پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں وہ لاہور قلندرز کی دو سے تین میچز میں نمائندگی نہیں کر سکیں گے.  ہری بروک انگلینڈ نیشنل سکواڈ میں سلیکٹ ہونے کی وجہ سے لاہور قلندرز کا حصہ نہیں بن سکیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے