Categories
Uncategorized

پاور ہٹنگ کوچ رکھنے کی خبروں پر شاہد آفریدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بطور پاور ہٹنگ کوچ میری خدمات کی ضرورت پڑی تو حاضر ہوں گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنا ہی بہت فخر کی بات تھی، ایک ایسا ادارہ جس کے ساتھ میں لمبے عرصے منسلک رہا اسے میری کبھی بھی ضرورت پڑی تو میں ضرور حاضر رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاور ہٹنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ اچھا ہے، پی سی بی کسی کو بھی یہ ذمہ داری دے سکتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ عبدالرزاق جو میرے خیال سے سلیکشن ٹیم کا حصہ ہیں۔

ان سے آفس جاب نہیں کرانی چاہئے وہ ایک بہترین آل راونڈر تھے جنہیں پاور ہٹنگ کوچ کی  ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔