اسلام آباد کی سر زمین پر پیدا ہونے والے آسٹریلوی بلے باز پاکستانی بارن عثمان خواجہ کا خیال ہے کہ آسٹریلیا کو پاس پاکستان کا دورہ کرکے کرکٹ کو واپس کرنے اور کرکٹرز کی نسل کو متاثر کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مجھے امید ہے کہ آسٹریلیا یہ مثال ضرور قائم کرے گا. آسٹریلیا 1998 کے بعد رعاں سال پاکستان کا دورہ کرنے پختہ ارادہ رکھتا ہے . عثمان خواجہ کو امید ہے کہ وہ بھی پاکستان کا دورہ کرنے والے سکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

اس کے علاوہ خواجہ کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ برصغیر، بنگلہ دیش، بھارت اور خاص طور پر پاکستان میں زبردست سپورٹ حاصل رہی ہے جہاں میں پیدا ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں بہت پیار اور عزت ملی جب پی ایس ایل کے لیے پاکستان گیا تھا۔ خواجہ کہتے ہیں کہ میں پاکستان واپس جا کر کھیلنا چاہوں گا۔
فاکس کرکٹ پر بات کرتے ہوئے خواجہ نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ آسٹریلیا ٹیم بڑے لمبے عرصے بعد پاکستان کے دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے. یاد رہے کہ خواجہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر ایشز کے چوتھے میچ میں دو سنچریوں کے ساتھ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی ہے.