Categories
Uncategorized

پاکستان آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔۔ پاکستان میں پیدا ہونیوالے غیرملکی کرکٹر نے دل کی بات کہہ دی

آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں, مجھے برصغیر میں سپورٹ ملتی ہے، بنگلا دیش، بھارت اور خاص طور پر پاکستان میں جہاں میں پیدا ہوا ہوں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عثمان خواجہ نے کہا کہ  جون جولائی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلی، اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھی، میں وہاں دوبارہ جا کر کھیلنا چاہتا ہوں اور یہ بہت دور بھی نہیں ہے،  میں نے اپنے ساتھیوں سے بات کی ہے کہ پاکستانی جنریشن آپ سے بہت متاثر ہے، جس نے کبھی ڈیوڈ وارنر کو، مارش کو، اسٹیو اسمتھ کو اپنی آنکھوں کے سامنے میدان میں کھیلتے نہیں صرف ٹی وی پر ہی دیکھا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ حقیقت میں آپ کرکٹ کی نئی جنریشن کے لیے متاثر کن ہیں، لیکن ہم وہاں جا کر کھیل کی بحالی کھیل کے فروغ اور بہتری کےلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،  میرے خیال میں اس گیم کو دینے کے لیے ہمارے پاس دورہ پاکستان ایک اچھا موقع ہے، جو طویل عرصے سے کرکٹ سے محروم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔