Categories
Uncategorized

آسٹریلین سپر سٹار رکی پونٹنگ کا پاکستان کے حق میں بڑا بیان آ گیا

رکی پونٹنگ کو کون نہیں جانتا.  رکی ایک ایسا نام ہے جس کا نام کرکٹ کھیلنا والا بچہ بچہ جانتا ہے.  پونٹنگ دنیا کے کامیاب ترین کپتانوں میں ایک ہیں .

جنہوں نے  آسٹریلین ٹیم  کی قیادت کرتے ہوئے آئی سی سی کے  کئ بڑے  ایونٹس کے ٹائٹل اپنے ملک کے نام کیے جس میں ورلڈ کپ 2003  اور 2007 اس کے علاوہ چمپیئن ٹرافی 2006 اور 2009  شامل ہیں.  رکی پونٹنگ نے کچھ روز  قبل میڈیا پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا.

جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر حالات معمول پر ہیں تو میری تجویز ہوگی کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو ضرور پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے.  انھوں نے کہا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ کے فروغ کے لیے لازمی ہے کہ نیشنل ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں . انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط سائیڈ دونوں ملکوں کی ٹمیوں کو سیکھنے میں فائدہ ہوگا.  مزید بات کرتے ہوئے آسٹریلین لیجنڈ نے کہا کہ اگر آسٹریلیا سکیورٹی کے حوالے مطمئن ہے تو پھر سریز شیڈول کر دینی چاہیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔