Categories
Uncategorized

شین وارن کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزامات، سلیم ملک کا ردعمل بھی سامنے آگیا، دونوں میں جنگ چھڑ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ  5 ہزار ڈالر پر بکنے والا شین وارن  2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتا ہے؟

شین وارن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے سلیم ملک کا کہنا تھا کہ  دستاویزی فلم کو بیچنے اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے فکسنگ معاملے کا ناجائز سہارا لیا گیا۔

تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔پانچ ہزار ڈالر لے کر پچ کے بارے میں اطلاع دینے کا اعتراف کرنے اور ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے سزا پانے والے شخص کے کردار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتا ہے؟

میرے اس وقت کے وکیل عظمت سعید آسٹریلیا جاکر یہ کیس بھی جیتے ہوئے ہیں، شین وارن ایک جھوٹا شخص ہے جو اب دوبارہ الزامات لگاکر اپنی دکانداری چمکانے کی کوشش کررہا ہے۔

واضح رہے کہ شین وارن نے اپنی زندگی پر بننے والی ڈاکیو مینٹری میں الزام عائد کیا ہے کہ سلیم ملک نے فکسنگ کے لیے دو لاکھ ڈالرز کی آفر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔